وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، سینٹر فاروق نائیک

پی پی: سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل و تحریف کا خدشہ ظاہر کردیا

فوٹو: ہم نیوز


سینٹر فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا.

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سینیٹر انوشے رحمان نے پوچھا کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟

جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتا نہیں ہے کہ کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے، آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

فلاحی اسپتالوں کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

سینیٹر اخونزادہ چٹان نے سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال ہوتا ہے، ایف بی آر فاٹا و پاٹا کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کرتا ہے، ان علاقوں کو انڈسٹری دیں تاکہ سرمایہ دار ترقی کریں، فاٹا و پاٹا کے لیے 5 سالہ پلان ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں