اسلام آباد: 2018 کے عام انتخابات سے قبل بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر گریڈ 18 سے 20 کے افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ان افسران میں گریڈ 20 کے رفعت مختار، گریڈ 18 کے محمد فیصل، گریڈ 19 کے کامران یوسف ملک، گریڈ 19 کے محمد ایاز سلیم، گریڈ 19 کے اسراراحمد خان، گریڈ 20 کے اختر عباس اور محمد وقار عباسی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن سے قبل بیوروکریسی کے تبادلے، سی ڈی اے چیئرمین برقرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر بیوروکریسی کے تبادلے کیے جا رہے ہیں لیکن نون لیگ سے ہمدردی رکھنے والے چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ اب بھی اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بات یہی ختم نہیں ہوجاتی بلکہ کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پر عہدے سے ہٹائے گئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سفارش پر فارن سروس گروپ کے افسرعرفان اللہ کو ڈائریکٹر اربن انفورسمنٹ بھی تعینات کیا گیا ہے۔