ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Tiktok

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ایپلی کیشن پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی سمیت دیگر ممالک میں کاروباری فیچر ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا۔

نئے فیچر کو مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جسے بعد ازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جو امریکہ سمیت متعدد بڑے ممالک میں پیش کیا جا چکا ہے تاہم اسے تاحال پاکستان میں پیش نہیں کیا گیا۔

ٹک ٹاک شاپ فیس بک اور واٹس ایپ بزنس کی طرح ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا۔ جہاں صارفین کوئی بھی تصویر دے کر اس سے ملتی جلتی یا اسی تصویر کو دیگر شاپس پر دیکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا۔ یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک پر پہلے ہی مواد، ویڈیوز اور وہاں اپلوڈ کی گئی تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر موجود ہے لیکن اب ٹک ٹاک پر گوگل سرچ انجن کی طرح کے فیچر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں