پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

Punjab Police

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 کا فوری نفاذ کر دیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہو گی۔ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشتگردوں کے لیے آسان ہدف ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

حکام کے مطابق عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی اطلاع عام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں