مرغی کا گوشت 15 روپے سستا، فروٹ و سبزیوں کے نئے نرخ بھی مقرر

سبزی اور فروٹ

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی، مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو گیا، فروٹ و سبزیوں کے نئے نرخ بھی مقرر کر دیے گئے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی سے نئی قیمت 455 روپے ہو گئی۔زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 302 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 314 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 03 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی درجن قیمت 247 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہو گئی۔

لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 110 روپے کلو، آلو کی قیمت 80 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت110 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

ادرک 640 روپے کلو، لہسن دیسی 280 روپے کلو، کھیرا فارمی 55 روپے کلو، میتھی 110، بینگن 50 روپے کلو، پھول گوبھی 120 روپے کلو اور شلجم 70 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ

شملہ مرچ کی قیمت 170 روپے کلو، دیسی لیموں کی قیمت 360 روپے کلو، مٹر کی قیمت220 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 50 روپے کلو، گاجر چائینہ کی قیمت 60 روپے کلو اور کریلے کی قیمت 60 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب کالا کولو 340 روپے کلو، آڑو 170 روپے کلو، آلو بخارا 220 روپے کلو،فالسہ 230 روپے کلو، تربوز 40 روپے کلو، کھجور ایرانی 470 روپے کلو، آم سندھڑی 160روپے، آم دوسہری 160 روپے کلو اور کیلا درجہ اول فی درجن 140 روپے میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں