وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ


وزیر اعظم شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں بجٹ سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزیراعظم کو پیش کیا اور سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ اور پنجاب میں تحفظات ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی

مذاکرات میں نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود نے بھی حصہ لیا۔ وزیراعظم نے دونوں وفود کو عشائیہ بھی دیا۔


متعلقہ خبریں