ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ بجلی سستی

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے نامزد کردہ جج بطور ٹریبونل تعینات کرنے کا پابند ہے۔

جب پارلیمنٹ نے قانون بنا دیا تو آرڈیننس پارلیمنٹ کی توہین ہے، چیف جسٹس

الیکشن آرڈیننس 2024لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کے لیے لایا گیا ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک، ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 26جون تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں