اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور ، ڈالر مہنگا ہو گیا

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

عید تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس میں 1769 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 78 ہزار 476 کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

عید الاضحیٰ سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں