پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی شروع ، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

حجاج واپسی

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی شروع ہو گئی ، حجاج کرام کو لے کر پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی۔

سعودی ایئر کی پرواز صبح نو بجے 354 سرکاری حجاج کرام کو لیکر پہنچی ہے، دوسری حج پرواز190 سرکاری کوٹے کے حجاج کرام کو لے کر ڈھائی بجے لاہور پہنچے گی ، تیسری حج پروازکی 120 حجاج کو لیکر رات آٹھ بجے لاہور آمد متوقع ہے۔

مکہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج کرام جاں بحق

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

سی اے اے کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے مجموعی طور پر 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں