لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

بارش کی پیشگوئی rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جوہر ٹاؤن،فیصل ٹاون،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

قصور اورگردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شام/رات میں زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اوروسطی/جنوبی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گلگت، نلتر ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام،رات میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد،جھنگ، گجرات،گوجرانوالہ، قصور،لاہور، اوکاڑہ،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

رات کو لیہ، بھکر،ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ،ملتان، مظفر گڑھ، خانیوال،ساہیوال،بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان،کرم اور کوہاٹ میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شام یارات میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام یا رات میں کوئٹہ، زیارت،ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوادھمکیوں کی بجائے تھوڑی محنت کرکے کوڑا تواٹھا لیں، عظمی بخاری

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم جنوبی،وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔جبکہ شام یا رات میں سکھر،گھوٹگی،کشمور اورجیکب آباد میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30 جون کوشمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے،موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے، جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

مغربی ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے کچھ علاقوں میں 21 جون کو بادل بن سکتے ہیں، جس کے باعث 23 جون سے زیریں سندھ میں پری مون سون سرگرمیوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں