بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ، 68 اسپتال داخل

بھارت شراب

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کلا کوریچی میں گزشتہ چند روز کے دوران زہریلی شراب پینے سے 68 افراد کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوکاڑہ: زہریلی شراب پینے سے 48 گھنٹوں میں آٹھ ہلاک

پولیس نے زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ محمکے کے تین اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں