مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

مسجد الحرام

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجدالحرام میں خطبہ دیا۔

حرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی نمازعید کے اجتماعات میں شرکت کی۔

گزشتہ ہفتے 78لاکھ سے زائد نمازیوں نے مسجد نبوی اور روضہ رسولؐ پر حاضری دی

یاد رہے کہ سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔

امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد آج اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔


متعلقہ خبریں