ٹی 20 ورلڈ کپ: اب تک 6 ٹیمیں سپر 8مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب

T 20 World Cup

کنگسٹن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اسٹیج مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ رہے ہیں۔ سنسنی خیز مقابلوں کے باعث اب تک ایونٹ میں بڑے اَپ سیٹ بھی ہوئے اور مضبوط ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں 5، 5 ٹیموں پر مشتمل 4 گروپ بنائے گئے جس میں پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جبکہ 12 ٹیموں کا سفر ورلڈ کپ میں ختم ہوجائے گا۔

ٹی 20 عالمی کپ میں اب تک 30 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں کونسی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں اور کونسی مضبوط ٹیمیں باہر ہوئیں؟

گروپ A

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت اور میزبان امریکہ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ سابق عالمی چیمپئن پاکستان اس دوڑ سے باہر ہوگیا۔

گروپ B

اس گروپ سے آسٹریلیا نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

گروپ C

گروپ سی میں بڑا اَپ سیٹ ہوا۔ ویسٹ انڈیز اور افغانستان نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ایونٹ کی فیورٹ قرار دی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم باہر ہوگئی۔

گروپ D

گروپ ڈی سے جنوبی افریقہ نے سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اس گروپ میں بھی اَپ سیٹ ہوا۔ سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کی ٹیم سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں