زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا اضافہ


کراچی: پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر اضافے کے بعد 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہوئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لیٹ فائلرز کی ایک نئی کیٹیگری متعارف

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں