ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان پاپوانیوگنی کو شکست دیکر سپرایٹ میں پہنچ گیا


انٹیگوا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں افغانستان نے پاپوانیوگنی کو ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاپوانیوگنی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 95 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ کپلن ڈوریگا نے 2 چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ ایلی ناؤ نے 13 اور ٹونی ارا نے 11 رنز بنائے۔

پاپوانیوگنی کا 3 کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل رنز کی فگر میں نہیں پہنچ سکا جبکہ 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے بہترین باؤلنگ کرائی اور 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، افغانستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 15.1 اوور میں پورا کر لیا۔

افغانستان نے پاپوانیوگنی کو7وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

افغان اسکواڈ

افغانستان کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض راشد خان ادا کر رہے ہیں۔ رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، نور احمد، نوین الحق اور فضل حق فاروقی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاپوانیوگنی اسکواڈ

پاپوانیوگنی کی ٹیم کی قیادت اسد والا کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی ارا، لعگا سائکا، سیسی باؤ، ہری ہری، چاڈ سوپر، کپلن ڈوریگا، جوہن کاریکو، نورمن ونوا، ایلی ناؤ، سیمو اگو کیمیا شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں