ڈالر کی اونچی اڑان ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

اسٹاک ایکسچینج

 پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز برقرار ، انٹر بینک میں مزید مہنگا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

ڈالر مزیدمہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

گزشتہ روز تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ۔ 100 انڈیکس 144 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 73 ہزار 733 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں