اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا

islamabad police

اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایگزیکٹو کی 918، منسٹریل سٹاف کی 195 خالی سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس میں 118 اے ایس آئیز، 800 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔

19 اسسٹنٹ، 22 سٹینو گرافرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی پانچ سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی،اپر ڈویژن کلرک کی سولہ، لوئر ڈویژن کلرک کی 23، نائب قاصد کی 18 سیٹوں پر بھرتیاں ہوں گی۔

مرغی کا گوشت 5 روز میں 108 روپے کلو مہنگا

درجہ چہارم کی 92 سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ بھرتی کے خواہشمند اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ درخواستیں فی الفور جمع کروائیں۔

پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے جوان، لڑکیاں، خواجہ سرا بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،بھرتی کے خواہشمند افراد اشتہار جاری ہونے سے 15 دنوں کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔


متعلقہ خبریں