وزیراعظم کا اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائداعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنیکا اعلان

وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائداعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع ، وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کو پھر شمولیت کی دعوت

وزیراعظم  نے کہا کہ ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے اسپتالوں کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی بھی شامل کی جائے جبکہ نرسنگ یونیورسٹی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور امراض کی تشخیص کے مراکز بھی قائم کئے جائیں۔

وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور شراکت داروں کی مدد سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات

انہوں  نے وزارت قومی صحت اور اس سے منسلک اداروں میں بہترین استعداد کے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعیناتی سمیت قومی وزارت صحت کے زیر تحت لیبارٹریز کے معیار اور کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے ، ڈرگ پرائسنگ کو ڈریپ سے الگ کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینے اور اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کا ہیومن ریسورس آڈٹ کروانے کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم نے ملک بھر کے نرسنگ سکولز اور کالجز کا بھی آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے صحت کے حوالے سے اُمور کی خود نگرانی کروں گا ۔


متعلقہ خبریں