ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ہم نیوز کے مطابق نیوریارک میں صبح سویرے مطلع صاف ہے اور سورج اپنی آب و تاب سے چمک رہا ہے۔
پاک کینیڈا میچ دیکھنے کیلئے مداحوں کی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا ۔نیویارک میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان پہلی بار بھارت کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے دونوں میچز ہار چکا ہے اس میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم میگا ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
پہلے میچ پاکستان کو امریکا نے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ رنز سے ہرایا تھا۔
