مرغی کا گوشت 46 روپے کلو مہنگا، سبزی و فروخت کے نئے نرخ بھی مقرر

گوشت

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت مزید بڑھ گئی، گوشت 46 روپے کلو مہنگا ہو گیا، سبزی و فروٹ کے نئے نرخ بھی مقرر کر دیے گئے۔

برائلر مرغی کا گوشت فی کلو 46 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 484 روپے ہو گئی ہے، دو روز میں گوشت کی قیمت میں 58 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

آئی ایم ایف کا پاکستان کو رعایت دینے سے انکار

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 291 روپے فی کلو مقرر جبکہ پرچون ریٹ 302 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا قیمت فی درجن 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول کی قیمت 125 روپے کلو، آلو کی قیمت 75 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 55 روپے کلو اور سبز مرچ کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ادرک 650 روپے کلو، لہسن دیسی 280 روپے کلو، کھیرا فارمی 55 روپے فی کلو،،میتھی 130روپے کلو، بینگن 80 روپے کلو، پھول گوبھی 125 روپے کلو اور شلجم 75 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

فلور ملز نے گندم خریداری کا پیمانہ تبدیل کر دیا

شملہ مرچ کی قیمت 205 روپے کلو،دیسی لیموں کی قیمت 385 روپے کلو، مٹر کی قیمت240 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 90 روپے فی کلو، گاجر چائینہ کی قیمت55 روپے کلو،کریلے کی قیمت80 روپے فی کلومقرر کی گئی ہے۔

سیب کالا کولو 310 روپے کلو، آڑو 175 روپے کلو، آلو بخارا 230 روپے کلو، خربوزہ 80 روپے کلو، فالسہ 170 روپے کلو، تربوز 38 روپے کلو، کھجور ایرانی 480 روپے کلو جبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 160 روپے میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں