اٹھمقام ، گاڑی دریائے نیلم میں جا گری ، 3 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

دریائے نیلم

آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھمقام میں دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے نتیجے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

کیل سے تاؤبٹ جانے والی مسافر جیپ کو کریم آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 14 افراد سوار تھے۔

رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین جاں بحق افراد کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو دریا سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں میں ایک سیاح بھی شامل ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے پاک فوج اورمقامی افراد کی کارروائیاں جاری ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں