2022 میں پاکستان زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیلا تھا، روہت شرما

rohit sharma

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں صورتحال بدل جاتی ہے، پاکستان گزشتہ ایونٹ میں زمبابوے سے ہارنے کے بعد بھی فائنل کھیلا تھا۔

نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچ جیسی ہو، سامنا کسی سے بھی ہو، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ کےلیے گیم پلان پر بات ہوئی ہے، صورتحال کے مطابق ہی کرکٹ کھیلیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں سب تجربہ کار پلیئر ہیں، ان سے اچھے کی ہی توقع ہے۔ کسی ایک دو پلیئر پر انحصار نہیں کرسکتے، تمام 11 کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ اہم پلیئر ہر سکواڈ میں ہوتے ہیں لیکن کردار سب کا ہی رہتا۔ یہاں کی کنڈیشنز میں مشکلات ہیں لیکن جیت کےلیے اس کو عبور کرنا ہوگا۔ میچ کے دوران جو بھی ہو، ہر کوئی ملک کیلئے کھیل رہا ہے۔

پاک بھارت میچ میں ایک سیٹ کی ٹکٹ پانچ کروڑ روپے

روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچھلے سات ماہ میں پاکستان کے ساتھ تیسری مرتبہ کھیل رہے ہیں۔ پہلے چار سال بعد میچ ہوتا تھا تو بات اور تھی، اب یہ میچ کسی دوسرے میچ کی طرح ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ یہاں ہر اوور میں گیم تبدیل ہوتا ہے، اس لیے زیادہ آگے کی نہیں سوچتے۔

مزید بولے کہ پاکستان پچھلے بار زمبابوے سے ہارنے کے بعد بھی فائنل کھیلا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے۔ یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے، پاکستان ٹیم یقینی طور پر اپنی غلطی کا تجزیہ کرکے آئے گی۔


متعلقہ خبریں