چمن میں صورتحال بدستور کشیدہ ، جھڑپوں میں 8 اہلکاروں سمیت مزید 20 زخمی ، 45 افراد گرفتار

چمن

چمن میں صورتحال تیسرے روز بھی کشیدہ، مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپیں ، 8 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کی تعداد 60 ہو گئی۔

سکیورٹی فورسز نے مظاہرے اور ریلیوں کے دوران  سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور سکیورٹی حکام پر حملہ کرنے پر 45 افراد کو گرفتار کر لیا۔

250 افغان باشندوں کو چمن کے قریب پاک افغان بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

سرکاری عمارتوں پر حملہ اور تشدد کے سبب کوئٹہ اور چمن کے درمیان مسافر ٹرین سروس معطل رہی۔

چمن میں پاک افغان سرحدی گزرگارہ پر آمدورفت کیلئے پاسپورٹ اور ویزے کی شرط کیخلاف گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج جاری ہے تاہم دو روز قبل دھرنے کے شرکاء کی جانب سے پولیو مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کے بعد مظاہرین اور سکیورٹی اہلکار آمنے سامنے آ گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں