وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ دو سے تین ہفتے میں یورپ کو پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
انہوں نے اجلاس میں ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ 14 مئی کو پی آئی اے کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جس کے بعد یورپ تک پروازیں بحال ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،100 انڈیکس 2ہزار سے زائد پوائنٹس تک گرگیا
یہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔یہ توجہ دلاؤ نوٹس عالیہ کامران نے پیش کیا تھا۔