پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،100 انڈیکس 2ہزار سے زائد پوائنٹس تک گرگیا

pakistan stock market اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس 2ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 71ہزار821 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا، انڈیکس میں دو فیصد سے زائد کمی ہو گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ پرمارکیٹ گراوٹ کاشکارہے۔

گھی اور آئل کی اوسط قیمت میں مئی 2024 کے دوران نمایاں کمی

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی کا شکار ہوئی ہے اور اس کی 74000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔نئے وفاقی بجٹ میں میوچل فنڈز، انشورنس پراڈکٹس پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے، بانڈز اور اسٹاکس پر انکم ٹیکس اور کیپیٹل گین ٹیکس کو ذاتی یا کارپوریٹ آمدنی کے مساوی کرنے کی زیرگردش اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو مسلسل چوتھے دن بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے سبب 53.33 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 59ارب 92کروڑ 27لاکھ 22ہزار 26روپے ڈوب گئے۔وزیراعظم کے دورہ چین سے وابستہ مثبت توقعات پر کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا اور ایک موقع پر 451پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن نئے وفاقی بجٹ پر تحفظات اور عالمی معاہدوں کے تحت متفقہ اشیا کے علاوہ دیگر تمام اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم ہونے سمیت دیگر زیرگردش منفی خبروں سے سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کرتے ہوئے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس سے ایک موقع پر 374پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

ایل پی جی پر 18فیصد ٹیکس لگنے سے سلنڈر 164 روپے مہنگا ہونے کا امکان

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 356.50 پوائنٹس کی کمی سے 73862.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 88.08 پوائنٹس کی کمی سے 23691.27 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 343.30پوائنٹس کی کمی سے 122478.75پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 189.10 پوائنٹس کی کمی سے 33977.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں