ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، امریکا نے پاکستان کو شکست دیدی


ٹی 20ورلڈ کپ کے 11ویں میچ  میں امریکا نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دیدی۔

امریکا نے سپراوور میں پاکستان کوجیت کیلئے 19رنز کا ہدف دیا،سپر اوور میں ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 13رنز بنا سکی۔

پہلے 6اوورز میں ہماری بائولنگ اچھی نہیں تھی،بابراعظم

قبل ازیں مقررہ 20اوورز میں پاکستان نے امریکا کو 160رنز کا ہدف دیا،پاکستان نے مقرر20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے،کپتان بابراعظم 43گیندوں پر 44رنز بنا کر نمایاں رہے،شاداب خان نے25گیندوں پر 40رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد 18،فخرزمان 11 اورمحمد رضوان 9رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،شاہین شاہ آفریدی نے 2چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 23رنز بنائے،عثمان خان 3اور اعظم خان بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

امریکا کی جانب سے اسپنر کین جیگانے 3وکٹیں حاصل کیں، سوربھ نیٹراوالکرنے 2،علی خان اور جسدیپ سنگھ  نے1،1وکٹ حاصل کی۔

امریکا کے کپتان مونانک پٹیل 50اور اینڈریس گوس نے 35رنز بنائے،اسٹیون ٹیلر 12رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں