پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان

united nation

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔

جاپان کی خالی کردہ ایشیائی ممالک کی نشست پر پاکستان بلا مقابلہ امیدوار ہے۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں ایشیائی ممالک کی نشست خالی ہے جس پر پاکستان بلامقابلہ امیدوار ہے۔53 ایشیائی ممالک نے پاکستان کی حمایت کردی ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا لوگوں کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان

میڈیارپورٹ کے مطابق غیر مستقل ارکان کے انتخاب کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلا س کل (جمعرات کو) ہوگا۔ 193ارکان خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ووٹ کریں گے۔ امیدوارکو دو تہائی اکثریت یا 128 ووٹ حاصل کرنے ضروری ہوتے ہیں چاہے وہ بلامقابلہ ہی کیوں نہ ہو۔

سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور10غیرمستقل ارکان ہیں۔نئے منتخب ہونے والے رکن ملک 2 سال تک خدمات سرانجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں