ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ lahore high court

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست لارجر یا متعلقہ بینچ کے سامنے پیش کرنے کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی ہے۔

صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ہاؤسز میں کھانوں پر پابندی لگائی جائے، تاجروں کی تجاویز

فیصلے کے مطابق ایسی ہی ایک درخواست جسٹس شمس محمود مرزا کے پاس زیر سماعت ہے۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں وہ پیش نہیں ہو سکتے، درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تھی۔


متعلقہ خبریں