تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔

گزشتہ روز 3 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی تھی۔

ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کاتحریری حکمنامہ

یاد رہے کہ 27 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں