پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےمرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو پیٹ درد کی شدید تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹرز نے بنیادی ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا تھا۔ ذرائع میڈیکل بورڈ نے بتایا تھا کہ سی ٹی سکین کی رپورٹ میں ابڈومینل (پیٹ) میں اپینڈکس نکل آیا ہے۔
ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل ہوں گے،تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے،حسن رؤف
ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق سرجیکل یونٹ کے سربراہ پروفیسر یاسین رفیع کی سربراہی میں ڈاکٹرز نے میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کر دیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے اپینڈکس کی حالت خراب تھی جبکہ ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کردیا، میاں محمود الرشید کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔