رئیل سٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس بڑھانے کی تیاری


وفاقی حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کوٹیکس نیٹ میں لانے ،جائیداد بیچنے ،خریدنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کےلیے ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کی مختلف تجاویزپر غور کر رہی ہے.

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی عرصے سے قطع نظر گین ٹیکس لینے پر غور کیاجارہا ہے۔ ذاتی غیر منقولہ جائیداد کی تعریف تبدیل کرنے پر بھی غور جا ری ہے، مختلف شہروں میں رئیل اسٹیٹ کی قدر کے گوشواروں میں بھی اضافہ کیاجاسکتا ہے۔

تنخواہ دار افراد کیلئے انکم ٹیکس شرح میں اضافے کی بجٹ تجویز کی منظوری موخر

5کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر تین فیصد، 7 کروڑ تک 4 فیصد اور 10 کروڑ کی جائیدادوں پر 7 فیصد ٹیکس جائیداد بیچنے والوں سے لیاجائےگا۔ کیپٹل گین کو انکم میں شامل کرنا بھی زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پروگریسو ٹیکسیشن کے تقاضوں کے تحت جائیدادوں کے لین دین پر 5کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر تین فیصد، 7 کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر 4 فیصد اور 10 کروڑ کی جائیدادوں پر 7 فیصد ٹیکس بیچنے والوں سے لیاجائےگا ۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ

یاد رہے کہ وفاقی بجٹ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائیگا، جس کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 2024-25 پیش کرینگے۔


متعلقہ خبریں