پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات پر بڑی پابندی عائد کردی

ادویات Medicine

پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک دواوں کا بے جا استعمال روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر بغیر ڈاکٹر نسخے فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہیں ہوگی اور اجلاس نے اس فیصلے کی منظوری دی۔

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈریپ سے مشاورت شروع کرے گا جب کہ ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈریپ سات روز میں سفارشات مرتب کریں گے۔

اجلاس میں میڈیکل اسٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ طبی ماہرین اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال کو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

سعودی عرب: شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی

اس سے قبل وفاقی حکومت بھی 2019 میں اسلام آباد میں موجود تمام میڈیکل اسٹور کو بغیر ڈاکٹری نسخہ کے اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں