بلے کا نشان واپس کیا جائے ، الیکشن کمیشن کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Lahore High Court

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدت نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنانا پری پلان کا حصہ ، جج پر دبائو ڈالا گیا ، تحریک انصاف

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیکر انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔


متعلقہ خبریں