پتوکی کے نواحی علاقوں میں 5 دن میں 5 بچے خسرے کے باعث جاں بحق

chicken pox خسرہ

پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی۔ خسرے کے باعث 5 روز میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، خسرے کے باعث 5 دنوں میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں یاسین، شہزاد، زبیدہ، زینب اور نواز شامل ہیں۔

30سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں، ورلڈ ہارٹ فیڈریشن

دوسری جانب پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز پر صوبائی محکمہ صحت متحرک ہو گیا ہے۔ تحصیل کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات پر فوری نوٹس لیکر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبد المجید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈاکٹر عالم شیر کو معطل کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ تینوں افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دونوں صوبائی وزرا صحت آج بدھ کو کبیروالہ، ضلع خانیوال جائیں گے۔


متعلقہ خبریں