ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بارش کی پیشگوئی rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

آئندہ 2روز کے دوران بالائی سندھ میں موسم شدیدگرم رہے گا،جنوبی پنجاب میں آئندہ 2روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عوام کو مفت سولر سسٹم دینے کیلئے پنجاب حکومت نے طریقہ کار طے کر لیا

بالائی خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کی توقع ہے، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

چکوال، راولپنڈی،جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، نارووال،لاہور، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بارش ہونے کا امکان ہے، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کرم اورباجوڑ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اگلے 2د نوں میں اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں میں آندھی چلنے اور ہلکی بارش کاامکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے،انہوں نے کہا کہ 21مئی سے پاکستان میں ہیٹ ویو کی صورتحال ہے، جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 50ڈگری کے آس پاس چل رہا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سندھ کے بھی بہت سے علاقے ہیٹ ویو کاشکار ہیں،ایک ہفتے تک ہیٹ ویو کی ایسی ہی صورتحال رہے گی،بارش کی وجہ سے ہیٹ ویو میں بریک آئے گی۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں اور آندھی سے محتاط رہنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوسکتا ہے،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کوکچے گھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔


متعلقہ خبریں