کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی


محکمہ موسمیات نے کراچی میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق  گرمی کی غیرمعمولی لہر بدھ سے یکم جون تک برقراررہ سکتی ہے جس کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جبکہ پارہ 42 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

جمعرات کو درجہ حرارت مزید ایک ڈگری اضافے سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کےاضلاع ٹھٹھہ، بدین اورسجاول بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے، مذکورہ مقامات پرزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

منگل کوکراچی میں گرم و مرطوب موسم ریکارڈ ہوا تاہم دن بھر معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 41.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (23 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی ہیٹ ویو یکم جون تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں