اسلام آباد: نیب اور الیکشن کمیشن سے متعلق 2 آرڈیننس جاری کر دیئے گئے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننسر جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق نیب آرڈیننس میں ایک بار پھر ترمیم کر دی گئی۔
نیب آرڈیننس میں ایک بار پھر ترمیم کرتے ہوئے نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی۔
قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی گئی۔ جس کے تحت الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
نئی ترمیم کے مطابق اب حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔ آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ کے حاضر سروس ججز کے علاوہ ریٹائرڈ ججز بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔ آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی۔