انگلش کپتان جوش بٹلر پاکستان کیخلاف تیسر ا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے


انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان جوش بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انگلش کپتان بیٹے کی ولادت کی وجہ سے پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

جوش بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں