سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی

محمد بن سلمان

 ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ایران کے قائم مقام صدر کو ٹیلیفون کرکے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر رفقاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

سعودی ولی عہد کا ایران کے قائم مقام صدر سے رابطہ ، ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت

دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی تھی ، دو دہائیوں میں کسی سعودی شاہی شخصیت کا ایران کا پہلا دورہ ہو گا۔ محمد بن سلمان کے ممکنہ دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد سعودی عرب نے تہران کو ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی تھی ۔


متعلقہ خبریں