پشاور، ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے بھی سستے ہو گئے

biscuit and samosa

پشاور انتظامیہ نے ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق بڑی ڈبل روٹی کی قیمت میں 20روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے ساتھ بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 200روپے ہو گئی ہے، سنگل ڈبل روٹی کی قیمت میں دس روپے کی کمی کی گئی ہے۔

آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

اعلامیہ کے مطابق سنگل ڈبل روٹی کی قیمت 100روپے مقررکی گئی ہے، بسکٹ کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

بسکٹ کی نئی فی کلو قیمت 600 روپے مقرر کر دی گئی ہے، سموسوں کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی ہے، سموسہ دس روپے سستا ہو کر 20 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس طرح پشاور میں ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے کے نرخوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں بیکر ایسوسی ایشن کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ڈبل روٹی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کردی گئی۔

ڈبل روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مجسٹریٹس کو عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں