اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی، جوبائیڈن

Joe Biden

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یہودیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ حماس اور اس کے لیڈر یحیی السنوار کو غزہ سے نکال باہر پھینکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حماس کی باقیات کو ختم کر دیں اور اسے مکمل شکست دے دیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ابتدائی شواہد ملنے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر اسرائیل کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کی بیلو گوروکا بستی پر قبضہ کر لیا

جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نسل کشی کے جنگی جرائم میں ملوث نہیں ہے۔ جو کچھ اسرائیل غزہ میں کر رہا ہے وہ نسل کشی نہیں ہے اور ہم نسل کشی کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حماس کو مکمل شکست دے دیں اور اس کے لیے ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ایسا ہوجائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں