تفصیلات چھپانےپرنا اہلی سے متعلق کیس،عمران خان کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ islamabad high court

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تفصیلات چھپانےپرنا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درخواست مسترد کردی،لارجر بینچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس ناقابل سماعت قرار دیدیا۔

اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں وسیع پیمانے پر تقرر تبادلے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 2 ججز کا فیصلہ درست قرار دے دیا ،جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا فائل میں ایک بند لفافہ ہے وہ کھولیں، اس مقدمے سے متعلق دو ججز کا فیصلہ ہے، دو ججز درخواست ناقابل سماعت قرار دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج ایک اور مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

وفاقی بجٹ 25-2024،اقتصادی سروے کے خدوخال تیار کیے جانے لگے

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت کی ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید ، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجہ خرم نواز، سیف اللہ نیازی ، زرتاج گل اور اسد عمر کو بری کر دیا۔

علاوہ ازیں آزادی مارچ کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عمران خان، زرتاج گل اور اسد عمر سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


متعلقہ خبریں