رکن اسمبلی فرح عظیم کا بیگ ہاسٹل سے چوری ہو گیا

Farrah Azeem

اسلام آباد: رکن اسمبلی فرح عظیم کا بیگ ایم پی اے ہاسٹل سے چوری ہو گیا۔

بلوچستان کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا بیگ ایم پی اے ہاسٹل میں ان کے فلیٹ سے چوری ہوا۔ چور نے کھلی کھڑکی سے ڈنڈے کی مدد سے بیگ نکال لیا۔

اپنے ایک بیان میں فرح عظیم شاہ نے کہا کہ چور دوسرا بیگ بھی چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ میں کمرے میں داخل ہوگئی اور شور مچانے پر چور بھاگ نکلا۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹل سے رکن اسمبلی کا بیگ چوری ہونا سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔ پرس چوری کا معاملہ اسمبلی فلور پر آٹھاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں وسیع پیمانے پر تقرر تبادلے

فرح عظیم نے پرس چوری کا مقدمہ بجلی گھر تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرا دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں