برطانوی کلب کے کھلاڑی مکائیل عبداللہ پاکستان فٹبال ٹیم میں شامل

Mc Keal

اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر مکائیل عبداللہ قومی اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ اسٹرائیکر مکائیل عبداللہ برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں۔ مکائیل عبداللہ کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔

نوجوان اسٹرائیکر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

مکائیل عبداللہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پی ایف ایف اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بالر ہیں، روہت شرما

انجری کی وجہ سے پچھلا میچ مس کرنے والے آدم خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عیسی سلیمان حج کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں