عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے

عالیہ ریاض alia raiz

قومی ٹیم کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے، عالیہ نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

عالیہ ریاض ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان خاتون کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی نے ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم 26مئی کو پاکستان پہنچے گی

واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ ویمن نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا ہے۔

انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 176 رنز پر آل آؤٹ ہوئی،میزبان ٹیم کی ڈینی ویاٹ 87 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کی ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی۔

عالیہ ریاض 35 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ گل فیروزہ نے 30 اور کپتان ندا ڈار نے 29 رنز بنائے،انگلینڈ ٹیم کی چارلی، لورین، سوفی اور گبسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں