سونا ہزاروں روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ 50 ہزار 400 کا ہو گیا

سونے قیمت

سونا ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 439 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت  1972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہو گئی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے پر مستحکم

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں