اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس میں 258 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا۔ 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔  

پیر کو کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کے 100  انڈیکس میں 258  پوائنٹس کمی ہوئی  جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 84 پوائنٹس کی  سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام، انڈیکس میں132پوائنٹس اضافہ

دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی گر گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں