ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثہ، مشکل وقت میں ایران کے ساتھ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی پاکستان کے دوست ہیں، اس مشکل وقت میں ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حاثے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے کی سرکاری سطح پر تصدیق کا انتظار کررہے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہا پاکستانی صدر اور وزیراعظم ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔ ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جو ایک تاریخی دورہ تھا۔

ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ سمیت تمام افراد جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے ہوئے تھے۔ دونوں ممالک نے کس طرح آگے بڑھنا ہے اس پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران اور آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کے افتتاح کی تقریب سے واپسی پر ایرانی صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان صوبے میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

دوسری طرف ایرانی میڈیا نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر کے کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔ ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں