ایرانی میڈیا بی بی سی اور الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے ، ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔
تہران ٹائمز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں ایرانی وزیر خارجہ اور گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایران کے ایگزیکٹو نائب صدر نے اپنے ٹویٹ میں صدر ابراہیم رئیسی سمیت تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے تاہم اس دعوے کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے ،ایرانی ریڈ کریسنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ریکسیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔
وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کا ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار
ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا تھا، ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی ہاشم سمیت دیگر مقامی حکام بھی سوار تھے۔