آئندہ 10 روز میں شدید گرمی کی پیش گوئی

Heatwave

ملک بھر میں آئندہ 10 دنوں کے دوران گرمی کی لہر میں شدت میں آنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی جہاں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ان میدانی علاقوں میں گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈز ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

ملک میں شدید گرمی کی لہر ، این ڈی ایم اے نے گرمی الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں درجہِ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

جون کے پہلے ہفتے میں اس گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے بہتر رہے گا، تاہم گرمی کی لہر کے کچھ اثرات کراچی پر بھی رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق 10 روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی رہے گا۔ کراچی میں کچھ دن درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی رہ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں